’عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس اور تمام دائر درخواستیں نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان اور کینیا کی حکومتیں اس معاملے پر مناسب اور مؤثر اقدامات کر رہی ہیں، اس لیے اس مرحلے پر عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف قتل کیس آخری مراحل میں، وفاقی آئینی عدالت کا کیس نمٹانے کا عندیہ

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے معاہدے (ایم ایل اے) پر دستخط ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک اس کیس میں تعاون کر رہے ہیں۔ عدالت کے مطابق تحقیقات کا عمل متعلقہ حکومتی اور قانونی فورمز پر جاری ہے، جس میں عدالتی مداخلت فی الوقت ضروری نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت صحافتی برادری اور عوام کے اس دکھ اور تشویش کو سمجھتی ہے جو ارشد شریف کے قتل کے باعث پیدا ہوئی، تاہم آئینی دائرہ اختیار کے تحت عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کیس میں مزید کارروائی کے لیے حکومتی اقدامات ہی موزوں راستہ ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ ارشد شریف کے ورثا کسی بھی مرحلے پر اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ عدالتوں یا فورمز سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ازخود نوٹس سمیت تمام متعلقہ درخواستیں نمٹا دینے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟