پاکستان، قازقستان تعلقات میں نیا موڑ، بزنس فورم میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ پاکستان، قازقستان بزنس فورم کے اختتامی اجلاس سے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:37 معاہدوں پر دستخط: پاکستان قازقستان کا اسٹریٹجک پارٹنر، وزیراعظم شہباز شریف کی قازق صدر کے ہمراہ گفتگو

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پاکستان، قازقستان بزنس فورم کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس اہم فورم کے باضابطہ اختتام پر شرکت کرنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت اور اس اہم تقریب کے انعقاد پر ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دلی شکریہ ادا کیا۔

صدر توقایف نے کہا کہ وہ پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس دورے کے دوران ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان، قازقستان بزنس فورم کے نتیجے میں 30 سے زائد تجارتی معاہدے طے پائے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 20 کروڑ ڈالر ہے۔ قازقستان کے صدر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اربوں ڈالر تک پہنچے گا۔

صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا کہ قازقستان پاکستانی کمپنیوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے، جس میں قازقستان، پاکستان بین الحکومتی کمیشن کا مؤثر کردار بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا قازقستان کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

انہوں نے کہا کہ قازقستان وسطی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور خطے میں معاشی ترقی اور مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر توقایف کے مطابق گزشتہ سال قازقستان کی معیشت میں 6.5 فیصد ترقی ہوئی، جس کے بعد ملکی مجموعی پیداوار 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ فی کس آمدن 15 ہزار ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔

قازقستان کے صدر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ان کی معیشت کی مضبوطی، مارکیٹ کی استحکام اور بہتر اقتصادی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان اس ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کو مزید بہتر بنا رہا ہے اور اس کی اقتصادی حکمتِ عملی پائیدار ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور علاقائی تعاون پر مرکوز ہے۔

تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال کی موجودگی نے فورم کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا، جبکہ دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں نے طے پانے والے معاہدوں کو عملی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب