اسحاق ڈار کا قازقستان کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے صدر توکایف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قازقستان سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے رہیں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی کو بھی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز