جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کو فراڈ کیس سے باعزت بری کردیا

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو فراڈ کے ایک مقدمے میں بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت کی جس کے دوران عدالت نے فواد چوہدری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا گیا۔

سماعت کے موقع پر فواد چوہدری اپنے وکلا شمس اقبال ایڈووکیٹ اور قمر عنایت راجہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر عدالت میں موجود تھے تاہم ان کے وکیل فرحان منظور پیش نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیے: سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں، فواد چوہدری کی نواز شریف سے اپیل

سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ شمس اقبال ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس میں شواہد ناکافی ہیں اور شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی بھی عدالت کے سامنے ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت قانون کی محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فواد چوہدری کو کیس سے بری کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فواد چوہدری کی بریت کی درخواست نمٹا دی اور انہیں کیس سے بری کر دیا۔

فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا جس میں دھوکہ دہی کے الزامات شامل تھے۔ کیس کے مدعی ملک محمد ظہیر تھے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: فواد چوہدری کی مقدمات یکجا کرنے کی استدعا، پنجاب حکومت کا بینچ پر اعتراض

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم فواد چوہدری نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب