ایف آئی اے نے ق لیگ کا لیگل ایڈوائزر اغوا کر لیا، پرویز الٰہی کا الزام

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: قاف لیگ کے رہنما سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے الزام لگایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے پارٹی کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے اغوا کر لیا گیا۔

پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید راں کو میری رہائشگاہ سے گھر واپس جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، گاڑیوں سے پتا چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتا نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے، ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عامر سعید راں کو حراست میں لیے جانے کا علم نہیں، ہم نے عامر سعید راں کو گرفتار نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟