پاکستان آرمی پاکستان اور پوری مسلم اُمہ کی محافظ ہے، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم اُمہ کی محافظ ہے۔ انہوں نے یہ بات 5 فروری کو منڈی بہاؤالدین میں منعقدہ یومِ یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد متعدد مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنے کے خواہاں ہیں، جو پاکستان کی عسکری صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کی عالمی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں ڈنمارک کے صدر نے بیان دیا کہ اگر امریکا کی جانب سے گرین لینڈ پر حملہ کیا گیا تو ڈنمارک پاکستان آرمی سے مدد حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو گرفتار کیا، جو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر تھا، جس سے پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آئے۔

ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب کسی ملک کی فوج کمزور ہو جاتی ہے تو وہ افغانستان، شام، عراق اور لیبیا جیسے حالات کا شکار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان فوج کے کمزور ہونے کے بعد نیٹو نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا، جو ایک واضح مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان آرمی جیسی مضبوط اور منظم فوج ہی دشمن کے مذموم عزائم سے وطنِ عزیز کا دفاع کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان آرمی اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، تاہم چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں فوج اور عوام کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

ڈاکٹر لوہسر کے مطابق 10 مئی 2025 کو پاکستان آرمی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور بھارت کے آٹھ جنگی طیارے مار گرا کر اس کی عسکری جارحیت کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا۔

سیمینار میں اوورسیز پاکستانیوں، معزز مہمانوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چیمبر آف کامرس منڈی بہاؤالدین کے صدر اور عہدیداران، منڈی بہاؤالدین بار ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور اراکین، چیئرمین پنجاب وسائب ایسوسی ایشن بمعہ ٹیم، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین، انجمنِ تاجران کے نمائندگان اور  اوورسیز پاکستانی اور مقامی بزنس کمیونٹی بھی شامل تھی۔

سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے شرکاء کے ہمراہ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!