صدرِ زرداری کا خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے دوران 24 خوارج کا ہلاک ہونا ایک قابلِ قدر کامیابی ہے، جو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا مظہر ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بیرونی مداخلت کے باعث پھیلنے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خلاف صفِ اوّل میں کھڑی ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘