پاک جاپان دوستی کے 74 سال: جاپانی سفیر نے اقتصادی و ثقافتی روابط کے فروغ کا روڈ میپ پیش کردیا

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی کا کہنا ہے کہ جاپان اور پاکستان اپنے 74 سالہ دیرپا سفارتی تعلقات کا جشن منا رہے ہیں اور مستقبل میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس کا محور عوام کے باہمی رابطے اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے این جی اوز کو گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نیٹ ورکنگ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے پاکستان میں اپنے دورے کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ نومبر 2024 میں پاکستان آنے کے بعد انہوں نے پنجاب اور سندھ کے صنعتی مراکز، موہنجو دڑو، ٹیکسلا اور شمالی علاقوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں پاکستان کی ثقافتی دولت اور مہمان نواز عوام نے انہیں بہت متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر دورہ ناقابل فراموش یادیں چھوڑ گیا اور پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی قدر میں اضافہ ہوا۔

عوام کا اعتماد اور محبت

سفیر اکاماتسو نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا جاپان کے لیے اعتماد اور محبت مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے اور یہ تعلق 74 سالہ سفارتی روابط، جاپان کی ODA سپورٹ، جاپانی کمپنیوں کی موجودگی اور جاپانی مصنوعات پر اعتماد کی بدولت مضبوط ہوا ہے۔

سال2026 کے لیے حکمت عملی

سفیر نے سال 2026 اور اس کے بعد کے لیے اقتصادی توسیع، ٹیکنالوجی میں تعاون اور اوزاکا-کانسائی ایکسپو 2025 کی میراث کے حوالے سے اپنی ترجیحات بیان کیں۔

انہوں نے 3 بنیادی ستون اجاگر کیے جو جاپان پاکستان تعلقات کی بنیاد ہیں جن میں عوامی رابطوں کے ذریعے باہمی سمجھ اور تعاون میں اضافہ، اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنا، جاپانی کھانوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں دلچسپی اور تعلیمی روابط شامل ہیں۔

مذید پڑھیے: جاپان کے تعاون سے فیصل آباد میں 7 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح

سفیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان جاپان میں زبردست دلچسپی لے رہے ہیں اور جاپانی زبان سیکھنے والے طلبہ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں ہر جاپانی زبان کے امتحان میں 1,000 سے زائد امیدوار شامل ہوئے۔

اقتصادی اور ٹیکنالوجی میں تعاون

سفیر نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر تیزی سے بڑھ رہا ہے اور جاپانی کمپنیاں ماہر پروفیشنلز سے رابطہ قائم کر رہی ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 80 جاپانی کمپنیاں سرگرم ہیں جو 100,000 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

تجارتی تعلقات اور سیمینارز

اسلام آباد میں NUST کے ساتھ کامیاب اے آئی سیمینار اور ٹوکیو میں 8ویں جاپان پاکستان سرکاری و تجارتی مشترکہ ڈائیلاگ کے بعد سفیر نے اعلان کیا کہ 10 فروری کو جاپان پاکستان بزنس سیمینار منعقد کیا جائے گا، تاکہ پاکستانی کاروباری افراد کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

اوزاکا کانسائی ایکسپو 2025 میں پاکستان کی کامیابی

سفیر نے بتایا کہ پاکستان کے پویلین نے اوزاکا کانسائی ایکسپو 2025 میں برونز ایوارڈ جیتا اور 18 لاکھ سے زائد زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا جس سے جاپانی عوام میں پاکستان کے تئیں قربت کا احساس پیدا ہوا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: جاپان کے سفارتخانے میں جاپانی فلم کی خصوصی نمائش، فلم بینوں کی بڑی تعداد شریک

انہوں نے پاکستانی عوام کو مدعو کیا کہ وہ ستمبر اکتوبر 2026 میں ناگویا، آئچی پریفیچر میں ہونے والے 20ویں ایشیائی کھیلوں اور 5ویں ایشیائی پیرا گیمز میں شرکت کریں۔

جاپانی کھانوں کا فروغ

سفیر نے جاپانی کھانوں کی اہمیت پر زور دیا جو جاپان میں طویل عمر سے جڑے ہیں اور پاکستان میں بھی مقبول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اکثر نوجوان پاکستانیوں سے ملتا ہوں جو جاپانی کھانے پسند کرتے ہیں۔ سوشی اور ٹیمپورا تو مشہور ہیں لیکن ویگو گوشت بھی فینز بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانوں کے ذریعے باہمی سمجھ اور دوستی بڑھتی ہے۔

تعلیم اور تحقیق میں تعاون

ایونٹ میں NCAI کے چیئرمین اور NUST کے روبوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز نے جاپان کے ٹیم ورک، عاجزی، محنت، صفائی، وقت کی پابندی اور روایات کی قدر کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ جاپانی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کے ساتھ مختلف پروجیکٹس جیسے AI ویل چیئرز اور فریلیٹی اسیسمنٹ سسٹم پر کام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: جاپان نے ’بیرل رول‘ صلاحیت سے لیس نیا اینٹی شپ میزائل متعارف کرا دیا

ڈاکٹر یاسر ایاز نے جاپان کے شکر گزار ہونے کا اظہار کیا کہ انہوں نے پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی جس سے علم پر مبنی معیشت کو فروغ ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!