آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے دی ہے۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا جسے پاکستان نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کردیا۔

اننگز کے آخری اوورز میں فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فہیم اشرف نے میچ کے آخری اور فیصلہ کن موڑ پر 11 گیندوں میں 29 رنز بنائے۔

پاکستان کی بیٹنگ

اننگز کے دوسرے اوور میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب 24 رنز بناکر آریان دت کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد دت ہی نے سلمان آغا کو چوتھے اوور میں آؤٹ کردیا۔ سلمان آغا 12 رنز اسکور کرسکے۔

اس کے بعد میکیرین نے صاحبزادہ فرحان کو 47 جبکہ عثمان خان کو صفر پر آؤٹ کردیا جبکہ بابر اعظم 14 رنز بنا کر مروے کے بال پر پویلین لوٹے۔

15ویں اوور میں کلین نے محمد نواز کو کیچ آؤٹ کردیا اور جلد ہی شاداب خان بھی وین بیک کے بال پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، وہ محض 6 رنز بناسکے۔

نیدرلینڈز کی بیٹنگ

سلمان مرزا نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 24 رنز دے کر 3.5 اوورز مکمل کیے۔ محمد نواز، ابرار احمد اور سیم ایوب نے ہر ایک نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب میکس او ڈاؤڈ سلمان مرزا کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد مائیکل لیوٹ محمد نواز کی گیند پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 20 رنز بناکر 7ویں اوور کے اختتام پر ابرار احمد کے بال پر آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ اس وقت گری جب باس ڈی لیڈے محمد نواز کے بال پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اس کے بعد ابرار احمد نے اسکاٹ ایڈورڈ کو جبکہ صائم ایوب ن  لوگان وین بیک اور کو زیک لیون کیشے کو آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔

نیدرلینڈز کے کھلاڑی رولوف وین ڈر مروے کو شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کیا، اس کے بعد سلمان مرزا نے آخری اوور میں پہلے آریان دت اور پھر پال وین میکرین کو آؤٹ کرکے اننگز کا 147 رنز پر اختتام کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پچ تازہ ہے اور بارش کی موجودگی کے باعث نمی کا عنصر بھی شامل ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں اتنی گھاس والی پچ پہلی بار دیکھی ہے۔ ٹیم 3 فاسٹ باؤلرز اور آل راؤنڈرز کے امتزاج کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ سلمان آغا کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز ایک اچھی ٹیم ہے اور پاکستان اپنی حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کرنے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کو ترجیح دیتے، تاہم پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ ان کے لیے اہم ہے، جیسے گروپ کے دیگر مقابلے بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھارت اور سری لنکا میں موجود ہے اور یہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں متعدد آل راؤنڈرز موجود ہیں جو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں آپشن فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا (کپتان)، بابر اعظم، عثمان خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد۔

نیدرلینڈز کی پلیئنگ الیون:

مائیکل لیوٹ، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، کولن ایکرمین، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان و وکٹ کیپر)، زیک لیون کیشے، لوگان وین بیک، رولوف وین ڈر مروے، آریان دت، کائل کلین اور پال وین میکرین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟