ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جسے بڑے پیمانے پر نسلی تعصب اور نفرت انگیز قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی ویڈیو کی خود ہی مذمت کی۔

ویڈیو میں سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو جنگل کے مناظر میں بندروں کی شکل میں دکھایا گیا، جبکہ اختتامی حصے میں ان کے چہروں کو بندروں کے جسموں پر جوڑ کر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ ویڈیو کے نسلی تعصب کے پہلو کی مذمت کرتے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ ’بالکل، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔‘ تاہم انہوں نے اس پر معذرت کرنے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے صرف ویڈیو کے پہلے حصے کو دیکھا، جو 2020 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ ووٹر فراڈ کے بارے میں تھا۔ پوری ویڈیو نہیں دیکھی، بلکہ اسے اپنی ٹیم کو دے دیا۔ عام طور پر ٹیم پوری ویڈیو دیکھتی ہے، مگر شاید اس بار کسی نے نہیں دیکھی۔ جیسے ہی ہمیں اس کا علم ہوا، ہم نے ویڈیو ہٹا دی۔‘

یہ بھی پڑھیے: باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی توہین آمیز ویڈیو شیئر کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کی زد میں

یہ واقعہ ایک بار پھر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تنقید اور نسلی حساسیت کے موضوع کو اجاگر کر گیا ہے، اور سوشل میڈیا پر اس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر، افغان شہریوں کے ویزے بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان

ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا