مغرب کی نماز کے بعد حکومت کے لیے بد دعا کریں، پی ٹی آئی کی 8 فروری کے احتجاج سے متعلق کارکنان کو ہدایت

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 8 فروری 2026 کو ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر بند ہڑتال کی کال کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان اور عوام کے لیے ہدایات اور پیغام جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں پرامن انداز میں شریک ہوں اور ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

پارٹی ترجمان کے مطابق 8 فروری 2024 وہ دن تھا جب عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا، اور اب اس واقعے کو دو سال مکمل ہونے جا رہے ہیں، اسی مناسبت سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پرامن پہیہ جام اور شٹر بند ہڑتال اس وجہ سے بھی کی جا رہی ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں قید رکھا گیا ہے، جبکہ پارٹی کے سیکڑوں کارکنان اور رہنما بھی سیاسی قیدیوں کی حیثیت سے جیلوں میں ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ احتجاج اسلام آباد، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاری دہشتگردی، بدامنی اور عوام کو درپیش عدم تحفظ کی صورتحال کے خلاف بھی ایک واضح پیغام ہوگا۔

اعلامیے میں کارکنوں کو ہدایت اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 8 فروری کو مغرب کی نماز اپنے قریبی مساجد میں باجماعت ادا کریں اور نماز کے بعد دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو موجودہ مسلط شدہ جعلی حکومت سے نجات عطا فرمائے۔

پارٹی کی جانب سے مزید ہدایت دی گئی ہے کہ نماز اور دعا کے بعد شرکاء اپنے موبائل فون کی لائٹ یا دستی مشعل کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں نکالی جانے والی پرامن مشعل بردار ریلیوں میں شامل ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے

پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ تمام شرکاء احتجاج کے دوران مکمل طور پر پُرامن رہیں اور اپنے احتجاج کو پُرامن انداز میں ریکارڈ کریں۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات کے 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟