ٹی20 ورلڈ کپ 2026: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے اور آئرلینڈ کے لیے 164 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

اس دوران کوشل نے 56 اور کمیندو نے 44 رنز بنا کر ٹیم کے لیے اہم اننگز کھیلیں۔ آئرلینڈ کی جانب سے جارج اور باری نے 2، 2 جبکہ مارک اور گریتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اس دوران ہیری ٹکٹر 40 اور روز اڈائر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سری لنکا کے مہیش اور ونیندو نے 3، 3 اور متھیشا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘