رمضان سے قبل سعودی وزیر صحت کا مدینہ شہر کا دورہ، طبی مراکز کی تیاریوں کا جائزہ

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزیر صحت فہد عبدالرحمٰن الجلاجل نے آئندہ رمضان المبارک کے پیش نظر مدینہ منورہ کے اسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ رمضان المبارک کا آغاز 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں متوقع ہے۔

وزیر صحت نے ریجنل حج و عمرہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور مدینہ کے اہم اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز کا معائنہ کیا تاکہ زائرین اور مقامی آبادی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب امریکا کے بعد بوئنگ کا بڑا شراکت دار، عالمی دفاعی نمائش میں انکشاف

دورے کے دوران انہوں نے خصوصی شعبہ جات میں کی جانے والی اپ گریڈیشن کا معائنہ کیا، جن میں انتہائی نگہداشت یونٹس، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس اور آپریشنل سپورٹ سہولیات شامل ہیں۔

فہد الجلاجل نے آپریشن تھیٹرز کی بہتری، آؤٹ پیشنٹ کلینکس کی توسیع و بحالی اور نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے شعبوں میں کی جانے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: 14 ملین مسافر اور 30 ملین ٹن مال برادری کیساتھ سعودی ریلویز کا نیا ریکارڈ

مدینہ کا صحت کا نظام اس وقت تقریباً 200 طبی مراکز پر مشتمل ہے، جو 21 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق یہ دورے اس امر کو یقینی بنانے کا حصہ ہیں کہ تمام طبی مراکز اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھیں، مریضوں کی حفاظت، معیاری علاج اور بہترین انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کی روک تھام کی شدید مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

 وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر، علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی استدعا

امریکی صدر سے حیران کن مشابہت، ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینسا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

نوجوان پنجابی گلوکارہ کو اغوا کے بعد قتل کیوں کیا گیا؟ لرزہ خیز وجوہات سامنے آگئیں

29 سال سے قید سزائے موت کے مجرم کی اپیل خارج، نظرثانی درخواست گم ہونے کا انکشاف

ویڈیو

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟