واٹس ایپ صارفین ہیکرز کے شدید خطرے میں، فوری بچاؤ کیسے کریں؟

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ صارفین کو ایک نئی سیکیورٹی وارننگ کے بعد اپنی پرائیویسی سیٹنگز پر فوری توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ ایک تکنیکی خامی کے باعث صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے نشانے پر آ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میں موجود آٹو میٹک میڈیا ڈاؤن لوڈ فیچر ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے جس کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز صارف کی اجازت کے بغیر خودکار طور پر موبائل فون میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔

ایکسپریس یو کے کی رپورٹ کے مطابق دھوکے باز افراد اس فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو جعلی واٹس ایپ گروپس میں شامل کرتے ہیں جہاں سے نقصان دہ فائلز خود بخود فون میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں اور صارف کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یا تو آٹو میٹک ڈاؤن لوڈ فیچر بند کر دیں یا واٹس ایپ کا ایڈوانسڈ پرائیویسی موڈ استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی میڈیا فائل صارف کی اجازت کے بغیر محفوظ نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

اس کے علاوہ صارفین کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ گروپس میں شامل کرنے کی اجازت محدود رکھیں تاکہ حملہ آور افراد کسی بھی وقت انہیں مشکوک گروپس میں شامل نہ کر سکیں۔

واٹس ایپ میں آٹو میٹک ڈاؤن لوڈ بند کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ کھولیں، اسکرین کے اوپر دائیں جانب موجود 3 نقطوں پر ٹیپ کریں، پھر ’سیٹنگز‘ میں جا کر ’اسٹوریج اینڈ ڈیٹا‘ منتخب کریں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

وہاں میڈیا آٹو ڈاؤن لوڈ کے آپشن میں موبائل ڈیٹا، وائی فائی اور رومنگ کے لیے علیحدہ علیحدہ سیٹنگز موجود ہوں گی۔

ہر آپشن پر جا کر  ’فوٹوز‘، ’آڈیوز‘ ، ویڈیوز اور’ ڈاکیومینٹس‘ کے سامنے موجود نشان ہٹا دیں اور ’اوکے‘ پر ٹیپ کر کے تصدیق کریں۔

ان سیٹنگز کے بعد کوئی بھی میڈیا فائل خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ماہرین کے مطابق ان احتیاطی اقدامات پر عمل کر کے صارفین اپنے موبائل فون اور ذاتی معلومات کو ہیکنگ اور آن لائن فراڈ سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب