ٹی20 ورلڈ کپ تنازع پر آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں، محسن نقوی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ تنازع کے حوالے سے آئی سی سی اور بنگلہ دیش کے درمیان بات چیت جاری ہے، نہ میں کسی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور نہ ہی فیلڈ مارشل کسی سے ڈرتے ہیں۔

لاہور میں پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب مہمان گھر آئے تو اسے عزت دی جانی چاہیے اور بعض باتیں بھول جانا بھی ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے شاہ خود پاکستان آتے تو پاکستان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوتی، شاہد آفریدی

محسن نقوی نے کہاکہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کے درمیان بات چیت جاری ہے اور جیسے ہی کوئی حتمی جواب موصول ہوگا، اسے شیئر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں اور وہ خود بھی اطلاع کے منتظر ہیں، اس لیے اس وقت قبل از وقت کوئی بیان دینا مناسب نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بہت سے ممالک نے ہائی لیول رابطے کیے ہیں اور پی سی بی نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ نہ وہ کسی سے ڈرتے ہیں اور نہ حکومت یا فیلڈ مارشل کسی سے خوفزدہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے، جس میں آئی سی سی وفد کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین لاہور آئے تھے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے میچ کھیلنے کی درخواست پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا ممکنہ بائیکاٹ، کیا آئی سی سی پاکستان کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی، پی سی بی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان معاملات طے کرنے کے لیے ایک فارمولہ بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ پیدا شدہ مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘