راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر قتل

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع راولپنڈی کے علاقے روات میں واقع  نجی ہاؤسنگ سو سائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر  سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق قتل کردئیے گیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی رات راولپنڈی کے علاقے روات کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن) فیز 8 میں 2 ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جس پر گھر کے مالک سیشن جج آزاد کشمیرسردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

سردار امجد اسحاق کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکو ڈکیتی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مقتول جج سردار امجد اسحاق کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ، ہورنہ مہرہ سے تھا اور وہ سیشن عدالت میر پورمیں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا