نواز شریف اور مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: غیرملکی سفارتکار بھی بسنت میں شریک، فیسٹیول کے رنگ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو لاہور کھینچ لائے

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس موقع پر محمد نواز شریف کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گرانقدر قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی قابل تحسین قرار دیا اور پنجاب میں مختلف شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی۔

جین میریٹ نے لاہور میں بسنت کے تہوار کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافتی سرگرمیاں شہر کی مثبت شناخت کو اجاگر کرتی ہیں۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘