وزیر دفاع خواجہ آصف کی محمود اچکزئی پر تنقید، فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے فوج سے متعلق بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل اپوزیشن لیڈر نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان کی فوج صرف 4 ضلعوں کی فوج ہے، جو کہ کسی طور بھی درست نہیں اور اس طرح کے الزامات کی توقع اس عہدے پر بیٹھنے والے سے نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے: شہدا کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کی فوج ملک کے ہر خطے کی ہے اور اس کا تشخص قومی سطح پر ہے۔

انہوں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران فوجی شہدا کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2021 سے فروری 2026 تک 3141 افراد اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، جن میں 170 افسران، 212 جے سی اوز اور 2759 جوان شامل ہیں۔

’شہدا میں آزاد جموں و کشمیر سے 2034، بلوچستان سے 103، گلگت بلتستان سے 161، خیبرپختونخوا سے 534، پنجاب سے 1657 اور سندھ سے 452 افراد شامل ہیں۔‘

وزیر دفاع نے سوال اٹھایا کہ کیا اس کے بعد بھی کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی ہے؟

انہوں نے کہاکہ یہ بیان عہدے کی توہین کے مترادف ہے کیونکہ لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ قومی عہدہ ہے، کسی ضلع کا نہیں، اور فوج کی قربانی کسی صوبے یا ضلع کے نام سے نہیں جڑی۔

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روزانہ نقصان اٹھا رہی ہے، اور شہدا نے اپنی جانیں وطن کے لیے قربان کی ہیں، نہ کہ کسی سیاسی پارٹی یا ضلع کے لیے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو نصیحت کی کہ نظریات رکھیں مگر فوج پر اٹیک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل کی نماز جنازہ ادا، شہدا قوم کا فخر ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

قومی اسمبلی نے وزیر دفاع کی پیش کردہ قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی، جس میں فوج کے ساتھ یکجہتی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں