برطانیہ میں بچی سے زیادتی کا مقدمہ، افغان شہری مجرم قرار

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر نون ایٹن میں 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ایک افغان شہری کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ ملزم کو 13 سال سے کم عمر بچی کے ساتھ دو بار جنسی زیادتی کے الزامات میں قصوروار پایا گیا۔ ملزم نے بچی کو اغوا کرنے، 2 بار جنسی ہراسانی کرنے اور غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے الزامات میں اقرار جرم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مقیم 5 ہزار سے زیادہ افغان قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار، دہشتگردی اور جنسی جرائم میں ملوث افرادکی ملک بدری کا فیصلہ

شریک ملزم، 24 سالہ ایک اور شخص کو بچی کو اغوا کرنے، جنسی جرم کرنے کی نیت اور جان بوجھ کر گلا دبانے کے الزامات میں بری کردیا گیا۔

اس مقدمے نے برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خلاف تناؤ کو بڑھایا ہے، بعض گروہوں نے پناہ گزینوں کے دیگر جرائم کو بنیاد بنا کر انہیں مقامی کمیونٹی کے لیے خطرہ قرار دیا، جبکہ حمایت کرنے والے گروہ کہتے ہیں کہ کچھ سیاسی عناصر اس معاملے کو اپنے مقاصد کے لیے بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف بیان پر افغان شہری گرفتار، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

مقدمے کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے متاثرہ بچی کو ایک سنسان جگہ پر لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جنسی ہراسانی کی اور غیر اخلاقی تصاویر بنائیں، ملزم کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ