تربت میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام کیچ سیمینار، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے آگاہی

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق ’کیچ سیمینار سوئم‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جنوبی بلوچستان میں روزگار کی کمی کے تاثر کو دور کرنا اور دستیاب کاروباری مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان کی کامیاب کارروائیاں، اسمگلرز سے کیا کچھ برآمد ہوا؟

سیمینار میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، سول و سیکیورٹی حکام، اساتذہ، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ہنر سیکھیں اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

شرکا کو روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں دستیاب مواقعوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ کامیاب مقامی کاروباری شخصیات کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنے خطاب میں تعلیم، فنی مہارت، محنت اور مستقل مزاجی کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے زائرین کو سہولیات کی فراہمی

اختتامی سیشن میں سوال و جواب کے دوران نوجوانوں کی پُراعتماد شرکت کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے سیمینارز آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ جنوبی بلوچستان کے نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟