’آپ کی شادی میں بھی بارش ہوگی‘، ہانیہ عامر کو ساتھی نے کھانا کھاتے ہوئے یہ بات کیوں کہی؟

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں پتیلے سے پلاؤ کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ موجود ایک نوجوان مزاحیہ انداز میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’کون کہتا ہے ہیروئن کھانا نہیں کھاتی‘۔

اسی دوران نوجوان اداکارہ سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ ’آپ کی شادی پر بارش ہو جائے گی اور پھر آپ کو انڈور شادی کرنا پڑے گی‘۔ جس پر ہانیہ عامر مسکراتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ’ہم انجوائے کر لیں گے‘۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے سادہ اور بے تکلف انداز کو سراہا، جبکہ بعض نے تبصرہ کیا کہ انہیں پلیٹ استعمال کرنی چاہیے تھی کیونکہ اتنی مقدار میں چاول کھانا ممکن نہیں۔ چند صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ کھانا زیادہ سلیقے سے کھایا جانا چاہیے تھا۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لائکس کے چکر میں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا اور ہانیہ میں کھانے کی تمیز بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعے کو نکاح ہوگا، ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین ٹیلی ویژن اور فلمی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں پہچان رکھتی ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں جانان، نامعلوم افراد 2 اور پردے میں رہنے دو شامل ہیں، جبکہ ہٹ ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ، مجھے پیار ہوا تھا اور کبھی میں کبھی تم شامل ہیں۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر بھی غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 19.5 ملین سے زائد ہے۔ ان دنوں وہ حالیہ ہٹ ٹی وی سیریز میری زندگی ہے تو میں اپنے کردار ’آئرا‘ کی بدولت شائقین اور ناقدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟