عالمی امن و خوشحالی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ویانا میں خطاب

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ویانا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کا موضوع تھا ’پائیدار ترقی: عالمی امن اور خوشحالی کے راستے‘۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن اور ترقی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور اور اجتماعی عالمی تعاون کے نظام سے اپنی پختہ وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تقریب میں ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور ذرائع ابلاغ کے افراد نے شرکت کی۔

عالمی اداروں کے کردار کی تحسین

نائب وزیرِاعظم نے امن اور ترقی کے فروغ میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائمز اور یونائیٹڈ نیشنز آفس فار آؤٹر سپیس افیئرز کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور

خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عالمی امن اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تمام ممالک اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم