26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، علیمہ خان کے وارنٹ جاری

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں 30 منٹ تک ملاقات

بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹ پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کہہ کر بھیجا ہے بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، علیمہ خان

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان کے خلاف مقدمے میں 2 گواہان پر جرح باقی ہے جبکہ دیگر 16 گواہان پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمہ مسلسل ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟