ہمارا فوکس ورلڈ کپ جیتنے پر ہے، شاداب خان کا بھارت سے ہار پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، تاہم ٹیم کا فوکس کسی ایک میچ پر نہیں بلکہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہے۔

کولمبو میں نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہاکہ آج کا میچ آسان نہیں تھا لیکن ہر کھلاڑی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر8 مرحلے کی ٹیمیں مکمل، 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا

انہوں نے کہاکہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، لیکن ورلڈ کپ میں ٹیم نے نمیبیا کو شکست دے کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

شاداب خان نے مزید کہاکہ ٹیم میں جو اچھی چیزیں جاری ہیں، انہیں برقرار رکھنا ضروری ہے۔ بیٹنگ میں تسلسل قائم رکھنا ہوگا، صاحبزادہ فرحان کی شاندار فارم ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔

آل راؤنڈر نے خبردار کیاکہ سپر 8 مرحلہ کافی مشکل ہوگا اور پریشر والے میچز ہوں گے۔ کنڈیشنز کے مطابق تبدیلیاں لازمی ہیں، اور ٹی20 کرکٹ میں آج کل زیادہ آل راؤنڈ کھلاڑی میچز میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری کی بدولت نمیبیا کے لیے 200 رنز کا ہدف مقرر کیا، جس کے تعاقب میں نمیبیا صرف 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق نے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم