آزاد کشمیر میں ن لیگ کے اختلافات، اجلاس طلب

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر انجنیئر امیر مقام اور رانا ثنا اللہ کی صدارت میں طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، پارٹی قیادت دست و گریباں

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر رہنما انجنیئر امیر مقام کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقعے پر مشتاق منہاس، نجیب نقی، طارق فاروق، بیرسٹر افتخار گیلانی اور سردار طارق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کے بعد رپورٹ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔

نواز شریف نے پارٹی میں موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام سے رپورٹ طلب کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، راجا ثاقب مجید اور بریگیڈیئر (ر) محمد خان مسلم لیگ ن میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری طارق فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر نے دیگر اپوزیشن کے ہمراہ حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی۔

مزید پڑھیں: مسلم کانفرنس سے اتحاد کا آپشن موجود، پیپلز پارٹی کو امیدوار ہی نہیں مل رہے،شاہ غلام قادر

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے انتخابات سے چند ماہ قبل پارٹی میں اختلافات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام سے مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟