ماں کی جانب سے مسترد کیے جانے پر ننھے بندر نے کھلونے کو ‘ماں’ بنالیا، ویڈیو وائرل

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے چیکاوا چڑیا گھر میں موجود ایک ننھے بندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اسے اپنی اصل ماں کے متبادل کے طور پر کھلونے کو اپنی ‘ماں’ بناکر ساتھ رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یہ پنچ نامی ایک ننھا سا بندر ہے جو اپنے خاندان کے ساتھ سکونت پذیر تھا تاہم اچانک اس کی ماں نے اسے اپنے ساتھ رکھنا بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: سائنس دانوں کے ساتھ ’چائے پارٹی‘، بنوبو بندر میں پہلی مرتبہ انسانوں جیسے تخیل کی صلاحیت کا انکشاف

جولائی 2025 میں پیدائش کے کچھ عرصے بعد اپنی ماں کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد، 7 ماہ کا یہ چھوٹا جاپانی مکاک بندر سکون کے لیے بندر کے ایک کھلونے کو گلے لگا لیا جسے چڑیا گھر کی ٹیم نے اسے دیا تھا، اس کھلونے کو محبت سے اورا ماما کہا جاتا ہے۔

اس بندر نے اس کھلونے سے دوستی کرلی ہے اور اسے ہر جگہ اپنے ساتھ لیے پھر رہا ہے۔ یوں اپنی حقیقی ماں سے بچھڑ جانے کے بعد بندر کے اس بچے نے کھلونے میں مامتا کا سکون تلاش کر لیا ہے اور اس نے باقی دنیا کو چھوڑ کر اس کو ہی اپنا سب کچھ سمجھ لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Odisho (@justinodisho)

مکاک بندر کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا سے پر غیر معمولی شہرت حاصل کر لی۔ یہ مناظر نہ صرف دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو رہے ہیں بلکہ ننھے بندر کی ہمت اور معصومیت کی علامت بھی بن گئی ہیں۔

اس کی یہ تصویر، جس میں وہ اپنے کھلونے سے لپٹا ہوا ہے، مضبوطی، صبر اور محبت کی ضرورت کی علامت بن گئی۔ پنچ نے اپنے لیے سکون اور محبت کا ایک چھوٹا سا ذریعہ ڈھونڈ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا