خضدار اور بارکھان میں مسلح افراد کے حملے، 11 مزدور اغوا

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے اضلاع خضدار اور بارکھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے 2 مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے 11 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا، 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام خضدار کے علاقے مولہ میں تعمیراتی کام کرنے والی ایک نجی کمپنی کے کیمپ پر موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود 8 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

اغوا ہونے والوں کی شناخت گل شیر، غلام سرور، عبدالمالک بگٹی، مولانا بخش، محمد عرفان اور اختیار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مغوی مزدوروں میں سے 3 کا تعلق سندھ جبکہ 5 کا تعلق ضلع خضدار سے ہے۔

دوسری جانب ضلع بارکھان کے علاقے ڈھولا ندی کے قریب سڑک پر کام کرنے والی نجی کمپنی کے کرش پلانٹ پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق 20 سے زیادہ مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر پہنچے اور 3 مزدوروں کو اغوا کرکے قریبی پہاڑی علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔

مغوی مزدوروں کا تعلق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا

ترجمان بلوچستان پولیس شہزادہ فرحت نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خضدار کے علاقے مولہ سے 8 افراد کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے، اغوا ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق سندھ سے تھا جبکہ 5 مقامی افراد تھے جبکہ بارکھان سے 3 مقامی افراد کو اغوا کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا