پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، شاندانہ گلزار کا علیمہ خان کے انٹرویو پر سخت ردعمل

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات میں شدت آتی دکھائی دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے حالیہ انٹرویو پر پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، علی امین گنڈاپور کا پارٹی سے قطع تعلق، معاملہ کیا ہے؟

شاندانہ گلزار نے پارٹی کے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ میں بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ ایسے بیانات دیکھنے کو مل رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس عمر کی خواتین کو گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے۔

شاندانہ گلزار نے پارٹی کی توجہ 8 فروری کی جانب دلائی اور کہا کہ اسی دن علیمہ خان کی بسنت کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کے حوالے سے باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا اور علی امین گنڈا پور سے گزارش کی کہ اس وقت پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اور وفاق میں اختلافات شدید، اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا جلسہ، آگے کیا ہوگا؟

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے ویڈیو بیان میں معذرت کی اور بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین نے واضح کیاکہ پارٹی کی ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!