سپریم کورٹ: جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے، جسٹس عقیل عباسی

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں قتل کے ایک مجرم کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران معزز جج صاحبان نے جیلوں میں طبی سہولیات کی صورتحال پر اہم ریمارکس دیے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا مؤکل دل کے عارضے میں مبتلا ہے اور اسے فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ وکیل کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی رپورٹ میں بھی ملزم کے آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: افواہوں میں حقیقت نہیں، عمران خان کی ایک آنکھ 70 فیصد جبکہ دوسری مکمل ٹھیک ہے، اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں مناسب علاج میسر نہیں اور وہاں ڈسپرین کے علاوہ کوئی مؤثر دوا دستیاب نہیں۔

اس موقع پر جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے۔ عدالت نے جیلوں میں طبی سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا۔

دوران سماعت جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ ملزم اس وقت کس جیل میں ہے؟ وکیل نے بتایا کہ ملزم مردان جیل میں قید ہے۔ جس پر جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ مردان میں ہی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مردان میں امراضِ قلب کا خصوصی اسپتال موجود نہیں، لہٰذا میڈیکل بورڈ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشکیل دیا جائے۔

عدالت نے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے 9 مارچ تک بورڈ کی رپورٹ طلب کرلی۔ مزید سماعت رپورٹ موصول ہونے تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی