ریسرچ کے لیے پاکستان آنے والا کینیڈین شہری لاہور سے اغوا، مقدمہ درج

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر میں کینیڈین شہری حمزہ احمد کو اغوا کر لیا گیا، جو ریسرچ کے لیے لاہور آیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈیفنس اے پولیس نے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حمزہ احمد اپنے دوست یوسف رشید کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں مقیم تھے۔ پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خضدار اور بارکھان میں مسلح افراد کے حملے، 11 مزدور اغوا

حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔ ان کے مطابق، وہ نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گئے مگر واپس نہیں لوٹے۔ مقدمہ مدعی کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز نے تصدیق کی ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام واقعے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp