سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: سرحد پار دہشتگردی ناقابل برداشت، پاکستانیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، صدر زرداری
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے افغانستان، بنوں حملے کے تانے بانے بھی کابل سے جا ملے
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم پاکستان ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔











