بھارت: زکوۃ جمع کرنے والے 3 مسلمانوں پر ہندوؤں کا تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ہنگامہ

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ضلع میرٹھ کے ایک گاؤں کی وائرل ویڈیو میں3 افراد عبدالسلام، محمد عارف اور جاوید خان کو زکوة جمع کرنے کے دوران ہراساں اور مارے جاتے دکھایا گیا ہے۔ ملزم اکشے کمار نے اسکوٹر پر انہیں روکا، جاوید خان کی ٹوپی اتاری، بار بار تھپڑ مارے اور قریباً 500 میٹر تک ان کا پیچھا کیا۔

عبدالسلام نے بتایا کہ یہ واقعہ 16 فروری کو پیش آیا جب وہ مدرسے کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوری رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سماجی دباؤ اور خوف تھا۔

2 دن بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، پولیس نے ایف آئی آر کے تحت دفعہ 115(2) (جان بوجھ کر نقصان پہنچانا)، 351(3) اور 352 (فوجداری دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اترپردیش کانگریس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘