پی ٹی آئی کے لیے کوئی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں، رہائی فورس ناکام ہوگی اور ان کو نقصان پہنچے گا، رانا ثنااللہ

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی فورس بنانا پی ٹی آئی کو بہت نقصان پہنچائے گا، تحریک انصاف کے لیے کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کا رویہ اپنائے اور پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے، اگر یہ لوگ اسی راستے پر چلتے رہے تو نقصان اٹھائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے تو تحریک انصاف سے بات نہیں کرنی، انہوں نے واضح کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بات کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی نے زور لگایا ہے کہ 2018 کی طرح انہیں دوبارہ ایوان تک پہنچایا جائے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ بالآخر تحریک انصاف سے سیاستدانوں نے ہی بات کرنی ہے، اور سیاسی سائیڈ پر تحریک انصاف کے لیے ہماری آفر موجود ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ رہائی فورس ٹوٹل فیلیئر ہوگا اور تحریک انصاف کے لیے بہت نقصان دہ ہوگا، اگر تحریک انصاف نے اپنا رویہ نہ بدلا تو یہ پاکستانی سیاست میں اپنا وجود کھو دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کا باقاعدہ حلف ہوگا، اور سہیل آفریدی کے مطابق یہ فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کی مہم کیا رمضان میں چھٹی پر چلی گئی؟

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی فورس کے معاملے پر پارٹی میں بات ہوگی، کیوں کہ پارٹی کسی کسی ملیشیا پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم