وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: وفاق کی کے پی نارکوٹکس ایکٹ 2019 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا، کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر وفاقی آئینی عدالت کے تمام ججز بھی موجود تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی ویب سائٹ (www.fccp.gov.pk ) کو جدید اور صارف دوست طرز پر تیار کیا گیا ہے تاکہ سائلین، وکلا اور دیگر متعلقہ افراد کو عدالتی معلومات تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔
ویب سائٹ کے ذریعے عدالت کے دائرہ اختیار، بنچوں کی تشکیل اور مختلف عدالتی امور کی تفصیلات باآسانی حاصل کی جا سکیں گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آن لائن مقدمات کی تلاش اور کاز لسٹ کی بروقت اشاعت کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر
اعلامیے کے مطابق سائلین ویب سائٹ کے ذریعے مصدقہ نقول کے حصول، سماعت میں التوا اور جلد سماعت کے لیے آن لائن درخواست بھی جمع کرا سکیں گے۔
ویب سائٹ پر نوٹسز، سرکلرز، عدالتی انتظامیہ اور ججز سے متعلق مکمل معلومات فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ عوامی آگاہی اور شفافیت کے فروغ کے لیے اعداد و شمار اور ڈیش بورڈ کی خصوصیت بھی شامل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین
چیف جسٹس امین الدین خان کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بروقت سہولیات میسر آئیں گی۔













