پاک افغان عسکری طاقت کا موازنہ: وطن عزیز کی طالبان رجیم پر ہر لحاظ سے سبقت

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاک افغان سرحد پر جھڑپوں میں شدت کے ساتھ ہی میدانِ جنگ میں عسکری صلاحیتوں کا واضح فرق بھی سامنے آ رہا ہے۔ برطانوی ادارے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی تعداد تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے جو جدید فضائی، بحری اور جوہری صلاحیتوں سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

اس کے مقابلے میں افغان طالبان کے پاس اندازاً ایک لاکھ 72 ہزار جنگجو ہیں جن کی اکثریت زمینی دستوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد چین کے تعاون سے اپنی عسکری استعداد کو مسلسل جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے جبکہ سنہ 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد افغان طالبان کی دفاعی صلاحیت میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

فضائی طاقت اور اسٹریٹجک اثاثوں کے میدان میں فرق سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ پاکستان کے پاس تقریباً 465 لڑاکا طیارے، 260 سے زائد ہیلی کاپٹرز اور اندازاً 170 جوہری وارہیڈز موجود ہیں۔

مزید پڑھیے: آپریشن غضب للحق: پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی کیے، ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس کے برعکس افغانستان کے پاس فعال لڑاکا طیاروں کا کوئی مؤثر بیڑا موجود نہیں جبکہ محدود تعداد میں موجود پرانے طیاروں کی آپریشنل حالت بھی غیر یقینی بتائی جاتی ہے۔

زمینی محاذ پر بھی پاکستان کے پاس ہزاروں بکتر بند گاڑیاں اور توپخانے کے جدید نظام موجود ہیں جبکہ طالبان کے زیر استعمال عسکری ساز و سامان کی تعداد کم اور تفصیلات غیر واضح ہیں۔

مزید پڑھیں: کابل فال کے وقت افغان ایئر فورس طالبان کے خلاف امریکی ایئر کرافٹس کیوں استعمال نہیں کرپائی؟

ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار دونوں قوتوں کے درمیان واضح عدم توازن کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری