سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا افطار ڈنر، پاک سعودی تاجروں کی بھرپور شرکت

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی ممتاز کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں بزنس کمیونٹی کے معزز اراکین، مختلف کمپنیوں کے CEOs، GMs  اور انجینئرز شریک ہوئے جبکہ سعودی عرب کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمان بھی موجود تھے۔ تقریب کا مقصد کاروباری روابط کو فروغ دینا اور پاک-سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

افطار ڈنر کے دوران شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ افطار کے بعد نیٹ ورکنگ سیشن میں نئے مواقع اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں نے اس شام کو یادگار بنا دیا۔

مقررین نے کہا کہ ایسے اجتماعات دونوں برادر ممالک کے درمیان کاروباری اور سماجی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس نوعیت کی مزید تقریبات کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘