آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد ایران کا نیا سپریم لیڈر کون اور کیسے بنے گا؟

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقریباً 37 سالہ قیادت کے بعد موت نے ملک کے مستقبل سے متعلق اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔

خامنہ ای کی ہلاکت کے صبح کے بعد ہی ملک میں جانشینی کے پیچیدہ عمل کی خاکہ بندی شروع ہو گئی کو نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر منتج ہوگا۔

عبوری کونسل

ایران کے آئین کے مطابق ایک عبوری لیڈرشپ کونسل قائم کی گئی ہے جو ملک کی قیادت کے تمام فرائض سنبھالے گی۔ یہ کونسل ملک کے موجودہ صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان کونسل کے ایک رکن پر مشتمل ہے، جسے ایران کے ایکسپڈینسی کونسل نے منتخب کیا ہے۔

عبوری کونسل کے اراکین میں اصلاح پسند صدر مسعود پزشکیان اور سخت گیر عدلیہ کے سربراہ غلامحسین محسنی اژه ای شامل ہیں۔

مجلس خبرگان

کونسل عارضی طور پر حکمرانی کرے گی، مگر ایران کے قانون کے مطابق 88 رکنی مجلس خبرگان کو جلد از جلد نیا سپریم لیڈر منتخب کرنا ہوگا۔ اس اسمبلی کے تمام ارکان منتخب شیعہ علماء ہیں، جنہیں ہر 8 سال بعد عوامی انتخابات کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے اور ان کی اہلیت نگہبان کونسل تصدیق کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی اور اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر

جانشینی کے حوالے سے عوام سے دور غور و فکر ہوتا ہے، جس سے ممکنہ امیدواروں کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی خامنہ ای کی جگہ لینے کی کوشش کریں گے، لیکن وہ مئی 2024 میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ اب خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای، 56 سالہ شیعہ عالم، ایک ممکنہ امیدوار ہیں، اگرچہ انہوں نے کبھی سرکاری عہدہ نہیں سنبھالا۔

ایران میں سپریم لیڈر کے دفتر میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ قیادت کی منتقلی ہو رہی ہے۔ پہلی بار 1989 میں رہبر کبیر آیت اللہ روح اللہ خمینی کی موت کے بعد یہ عمل ہوا تھا۔ موجودہ عبوری مرحلہ اسرائیل کی جانب سے جون 2025 میں ایران پر 12 روزہ جنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

آئی فون 18 پرو میں ایپل کی بڑی اپ گریڈ کی تیاری، مصنوعی ذہانت اور کیمرا بہتری توجہ کا مرکز

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی