معاشی اشاریے مثبت تاہم بین الاقوامی حالات کی وجہ سے خطرات ہو سکتے ہیں، وزیر خزانہ

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ معاشی اشارے بہتری کی جانب ہیں اور بعض شعبوں میں بحالی کے آثار نمایاں ہیں، لیکن عالمی جغرافیائی سیاسی حالات اور بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ ممکنہ خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ خزانہ نے کہاکہ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ فنانسنگ پلان پر عملدرآمد جاری، قرض رول اوور پر یو اے ای سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹر اورنگزیب نے پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن سے ملاقات کی، جس کی قیادت مشن چیف آئیوا پیٹرووا کر رہی تھیں۔ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ نے کہاکہ گزشتہ جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد حکومت نے مشکل مگر ضروری اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط اور میکرو اکنامک استحکام کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی اقدامات پائیدار ترقی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے واضح کیاکہ ٹیکس نظام اور توانائی کے شعبے میں ساختی اصلاحات ایجنڈے کے مرکزی ستون ہیں، جبکہ ٹیکس انتظامیہ میں افرادی قوت، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی میں جامع تبدیلیاں جاری ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے ٹیکس پالیسی آفس کی مکمل فعالیت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ آئندہ ٹیکس پالیسی مضبوط معاشی اصولوں کے تحت بنائی جا سکے۔ نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اہم لین دین اور تنظیم نو کے اقدامات رواں سال آگے بڑھائے جائیں گے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہاکہ حالیہ پیش رفت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی معیشت کی درست سمت کا مظہر ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نجکاری اور تنظیمِ نو کا عمل شفاف اور منظم انداز میں جاری رہے گا، جس میں وفاقی حکومت کے حجم میں کمی، بعض وزارتوں کے انضمام اور چند اداروں کی بندش شامل ہیں تاکہ کارکردگی اور حکمرانی میں بہتری آئے۔

وزیرِ خزانہ نے برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی دہرائی اور کہا کہ تجارتی سہولت کاری اور ٹیرف اصلاحات کے ذریعے مسابقت بڑھائی جا رہی ہے تاکہ درآمدی انحصار کم کیا جا سکے۔ سیلابی چیلنجز کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ مالیاتی گنجائش نے بروقت امدادی اور بحالی اقدامات ممکن بنائے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی استحکام ملک کو بیرونی اور موسمی جھٹکوں سے نمٹنے کے قابل بنا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت استحکام کی جانب گامزن، حکومت ہر فرد کو نوکری نہیں دے سکتی، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہاکہ معاشی اقدامات کے ساتھ حکومت سماجی اثرات پر بھی توجہ دے رہی ہے اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے سماجی اخراجات میں بہتری کی پالیسی جاری ہے۔

ان کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی چیف آئیوا پیٹرووا نے بریفنگ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں حکام سے ملاقات اور جاری جائزوں پر تبادلہ خیال مفید رہا، اور دونوں فریقین نے آئندہ دنوں میں ورچوئل ملاقاتوں کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم