معیشت استحکام کی جانب گامزن، حکومت ہر فرد کو نوکری نہیں دے سکتی، وزیر خزانہ

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت 24 کروڑ افراد کو نوکریاں فراہم نہیں کر سکتی، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں پاکستان اکنامک گروتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے، خواجہ آصف کا اظہار اطمینان

وزیر خزانہ نے کہاکہ معیشت میں استحکام ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں کام جاری ہے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت بڑھے گی اور محصولات میں اضافہ ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس بھی بڑھ رہا ہے۔ ’پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، تاہم کچھ رقوم ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہو رہی ہیں۔‘

وزیر خزانہ نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے تعلقات پر بھی بات کی اور کہاکہ تعمیراتی سیکٹر دیگر شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں بھی مسائل ہوں گے، انہیں حل کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ اس شعبے کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، تاہم اس کے لیے 10 سے 12 دن درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

وزیر خزانہ نے پراپرٹی سیکٹر کے متعدد ٹیکسوں کی شرح میں کمی پر غور کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں کے مسائل کے ساتھ فنانس کے توازن کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں