اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے سمیت لاہوراورکراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی سفارتی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے کے بعد ریاض میں قائم امریکی سفارت خانہ بند، امریکی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

اس دوران طے شدہ تمام ویزا انٹرویوز اور دیگر متعلقہ اپائنٹمنٹس منسوخ رہیں گی۔

 https://Twitter.com/usembislamabad/status/2028642856077074854?s=20

سفارتخانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور نئی تاریخوں کے لیے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر نظر رکھیں۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں فضائی بحران، پاکستان سے 155 پروازیں آج بھی منسوخ

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد ویزا سروسز کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں تعینات مختلف سفارتی مشنز نے اپنے معمولات کارمیں عارضی تبدیلیاں کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟