ایران تنازع: کویت میں ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کویت کے شہر پورٹ شعیبہ میں ایک کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ایران کی خلیجی ممالک پر اندھا دھند بمباری غلط حکمتِ عملی، ترک وزیر خارجہ

امریکی حکام کے مطابق بغیر پائلٹ طیارہ نظام فضائی دفاع کو چکمہ دے کر ہدف تک پہنچا۔ ابتدائی طور پر 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں زخمی فوجی کے دم توڑنے اور ملبے سے مزید لاشیں ملنے پر تعداد 6 ہو گئی۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایک طاقتور ہتھیار نے مضبوط حفاظتی انتظامات والے ٹیکٹیکل آپریشنز سینٹر کو نشانہ بنایا۔ یہ ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد امریکی فوج کی جانب سے تصدیق شدہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

مزید پڑھیں:اسپین کے اپنے فوجی اڈے ایران کیخلاف استعمال نہ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ کی تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکی فوج نے 4 ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر کی، جن میں یو ایس آرمی ریزرو کے کیپٹن کوڈی خورک (35)، سارجنٹ نوح ٹیٹجنس (42)، سارجنٹ نکول امور (39) اور سارجنٹ ڈیکلین کوڈی (20) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp