افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول، خطرات کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، فیلڈ مارشل

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ النہدوستان کی جانب سے افغان سرزمین سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری: 481 طالبان ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کرلیا گیا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں جانب امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کردیں۔

فیلڈ مارشل نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھا کر وطن کی دفاع میں جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور اس بات کو دہرایا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سیکیورٹی اور مضبوطی کی بنیاد ہیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی ماحول، جاری انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز اور سرحدی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں آپریشن غضب للحق کی پیش رفت اور پاکستان افغانستان سرحد پر صورتحال کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کے پیشہ ورانہ معیار، آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے ان کی لگن کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے پاکستان افغانستان سرحد پر تعینات فورسز کی جنگی تیاری، ہم آہنگی اور مضبوطی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وانا پہنچنے پر ان کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘