ایران جنگ کے اثرات: بھارت میں سینکڑوں ٹائلز فیکٹریاں بنداور لاکھوں مزدور بیروزگار ہونیکا خطرہ

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث بھارت کی ریاست گجرات کے شہر موربی کی ٹائلز انڈسٹری شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے 600 سے زائد فیکٹریاں اور تقریباً 4 لاکھ مزدور خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

موربی دنیا میں سیرامک ٹائلز بنانے کے بڑے مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں 600 سے زیادہ صنعتی یونٹس کام کر رہے ہیں جو تعمیراتی شعبے کے لیے ٹائلز تیار کرتے ہیں۔ ان فیکٹریوں میں 4 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹوں میں ہلچل، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی

ٹائلز بنانے کے لیے پروپین گیس اور قدرتی گیس بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ جنگ کے باعث خلیجی ممالک سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ صنعتکاروں کے مطابق اس وقت ان کے پاس پروپین گیس کا ذخیرہ صرف 3 دن اور قدرتی گیس تقریباً ایک ہفتے کے لیے باقی ہے۔ اگر جلد سپلائی بحال نہ ہوئی تو فیکٹریاں بند کرنا پڑ سکتی ہیں۔

صنعتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر جنگ لمبی چلی تو گیس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ اگر ایندھن مہنگا ہوا تو ٹائلز کی قیمتیں بھی بڑھانا پڑیں گی، جس سے مارکیٹ متاثر ہو سکتی ہے۔

کاروباری رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صنعت بند ہوئی تو لاکھوں مزدور بے روزگار ہو سکتے ہیں اور مقامی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

آبنائے ہرمز اور عالمی سپلائی

عالمی سطح پر تقریباً 20 فیصد ایل این جی سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے۔ جنگ کے باعث اس راستے پر جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، جس سے گیس کی عالمی ترسیل کا نظام بھی دباؤ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کا قتل، بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے شواہد بے نقاب

ماہرین کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو گیس پر انحصار کرنے والی صنعتیں مزید مشکلات کا سامنا کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ