پی ٹی آئی کا سیاستدانوں سے بات چیت سے انکار تشویشناک رویہ ہے، رانا ثنا اللّٰہ

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاستدانوں سے ملاقات اور بات چیت سے انکاری ہے، اور یہ رویہ ٹھیک نہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران، ن لیگ کے سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ اور پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سعودی عرب پر حملے روکنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کررہا ہے، رانا ثنااللہ

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پہلے ملاقات کروانے کے بعد ہی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت دی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی سے مبینہ ڈیل کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہا کہ اچکزئی کو ہدایت کی گئی تھی کہ قومی حکومت کے حوالے سے تجاویز نہ دیں، ورنہ انہیں خارج کر دیا جائے گا۔ ہم ہمیشہ ہر موقع پر بات چیت کے لیے تیار تھے، لیکن پلواما واقعے پر اجلاس کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کے باوجود وزیراعظم نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے لیے کوئی ڈیل یا ڈھیل دستیاب نہیں، رہائی فورس ناکام ہوگی اور ان کو نقصان پہنچے گا، رانا ثنااللہ

پروگرام میں شریک عون عباس نے کہا کہ اگر وزیراعظم پارلیمان میں آتے تو ہم شاید اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ضرورت ہے تاکہ رہنمائی حاصل ہو سکے، اور وزیراعظم ہاؤس کے بجائے پارلیمان میں ملاقات کرنی چاہیے، کیونکہ موجودہ حکومتی دفتر پر ان کے پاس مینڈیٹ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا، متوسط طبقے کو سہولت دیں گے، مصدق ملک

پولینڈ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد ہلاک، درجن سے زیادہ زخمی

ایران کے زمینی اور بحری راستوں کی نگرانی بڑھانے کے لیے امریکا کا نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟