سیلینا گومز کا انکشاف: بائی پولر ڈس آرڈر سے پہلے غلط تشخیص، 4 ری ہیب سینٹرز جانا پڑا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے حال ہی میں اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی اور بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر کی درست تشخیص تک پہنچنے کا سفر کتنا مشکل تھا۔

سلینا نے بتایا کہ کئی سالوں تک انہیں محسوس ہوتا رہا کہ ان کی زندگی میں کچھ درست نہیں لیکن صحیح تشخیص حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ کچھ غلط ہے لیکن مجھے غلط تشخیص دی گئی۔ لوگ مفروضے بنا رہے تھے اور میں مختلف تھراپسٹ کے پاس گئی۔ یہ واقعی پیچیدہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلینا گومز نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی، کیا پھر سے کیریئر بدل رہی ہیں؟

سلینا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی حالت کو سمجھنے کے لیے چار مختلف ریہیب مراکز کا دورہ کیا۔ اس عمل میں صبر، وقت اور ماہرین سے ملاقاتیں شامل تھیں۔ انہوں نے ذہنی صحت کے مسائل سے جوجھنے والے افراد کو یہ مشورہ دیا کہ صحیح مدد تلاش کرنے کی کوشش میں کبھی امید نہ کھوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چار مختلف ریہیب سے گزری تھیں اس سے پہلے کہ وہ اپنی حالت کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل شرمندہ نہیں ہوں کیونکہ میں اب علامات کو جلدی پہچان لیتی ہوں۔ ایک ایسا ساتھی ہونا بہت مددگار ہے جو آپ کی حالت کو سمجھے اور آپ کے مطابق ردعمل دے۔

یہ بھی پڑھیں: ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل سیلینا گومز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟

سلینا گومز نے یہ بھی کہا کہ معاشرتی سطح پر تھراپی اور ذہنی صحت کے بارے میں اب بھی غلط فہمیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے بعض لوگ اس سے ہچکچاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے تھراپی نے بہت سی چیزیں واضح کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘