پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام پر ‘مہنگائی بم’ قرار دیا گیا۔

کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فارم ‘47’ کی بیساکھیوں پر قائم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ حکمران طبقے کی شاہ خرچیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ایک طرف حکومتی عہدیداروں کے لیے سرکاری جہازوں اور پرتعیش مراعات کی فراوانی ہے جبکہ دوسری جانب عام شہریوں کے لیے پٹرول کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کی تنقید، حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا، شیخ وقاص اکرم

اجلاس میں کہا گیا کہ اس کے برعکس تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی حکومت نے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے شدید دباؤ کے باوجود بہتر حکمت عملی کے ذریعے عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔ کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی کر کے عوام کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے اثرات سے بچا سکتی تھی۔

اجلاس میں عمران خان کی صحت کی صورتحال اور نیب قوانین میں حالیہ ترامیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ان کا علاج اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کا سیاستدانوں سے بات چیت سے انکار تشویشناک رویہ ہے، رانا ثنا اللّٰہ

اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی امور سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ روزمرہ کے سیاسی معاملات پر فوری ردعمل اور بیانیہ سازی کے لیے ‘ڈیلی ایشوز’ کے نام سے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم روزانہ کی بنیاد پر سیاسی معاملات پر پارٹی مؤقف پیش کریں گے جبکہ پارٹی کے رہنما اور کارکن سوشل میڈیا پر پارٹی بیانیہ کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ اجلاس میں 23 مارچ کے موقع پر عوامی و سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد اور اپوزیشن کے دو رہنماؤں سے آئندہ ہفتے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر