بینک آف خیبر نے مالی سال 2025 میں 5.82 ارب روپے منافع کے ساتھ ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینک آف خیبر نے مالی سال 2025 کے آڈٹ شدہ نتائج کے مطابق بعد از ٹیکس 5.82 ارب روپے کا ریکارڈ منافع حاصل کیا، جو مالی سال 2024 کے 3.62 ارب روپے کے مقابلے میں 61 فیصد اضافہ ہے۔ فی حصص آمدنی 3.12 روپے سے بڑھ کر 5.02 روپے ہو گئی، جبکہ بورڈ نے فی حصص 1.70 روپے کا حتمی نقد ڈیویڈنڈ تجویز کیا، جس کے بعد مجموعی ڈیویڈنڈ 3.20 روپے (32 فیصد) فی حصص ہو گیا۔

مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت ملازمتیں ختم نہیں بلکہ پیدا کررہی ہے، یورپ کے مرکزی بینک کا دعویٰ

مالی سال 2025 کے دوران بینک کی کل آمدنی 23.1 ارب روپے تک پہنچ گئی جو مالی سال 2024 کے 18.3 ارب روپے کے مقابلے میں 26.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ خالص مارک اپ آمدنی 15.2 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب روپے رہی جبکہ غیر مارک اپ آمدنی دو گنا سے زیادہ ہو کر 4.1 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اخراجات کو 11.7 ارب روپے تک محدود رکھا گیا، جس سے قبل از لیکس منافع 12.3 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو مالی سال 2024 کے 8.1 ارب روپے کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔

31 دسمبر 2025 تک بینک کے کل اثاثے 453.3 ارب روپے اور سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو 275 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ بینک کی خالص ایکوئٹی مالی سال 2024 کے 21.9 ارب روپے سے بڑھ کر 23.7 ارب روپے ہو گئی، جس سے کیپٹل ایڈیکویسی مزید مضبوط ہوئی۔

بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر حسن رضا نے کہا کہ یہ نتائج بینک کے بنیادی نظام کی مضبوطی اور تبدیلی کی حکمت عملی کے تیز رفتار ثمرات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3.20 روپے فی حصص کا مجموعی ڈیویڈنڈ شیئر ہولڈرز کے لیے بینک کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بینک مضبوط بنیادوں کے ساتھ سال 2026 میں آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: موبی لنک بینک اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان معاہدہ، سندھ میں ایس ایم ایز کو ایک ارب روپے تک فنانسنگ

بینک نے قیادت اور بورڈ کی مسلسل سرپرستی، تزویراتی وژن اور حکمت عملی کی بدولت یہ تاریخی کارکردگی حاصل کی، اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مالیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم برقرار رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں