عالمی بحران میں پیٹرولیم قیمتوں میں محدود اضافہ قابلِ تعریف ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشرقِ وسطیٰ اور ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور حکومت کی حالیہ پٹرول و ڈیزل قیمتوں کے فیصلے پر روشنی ڈالی ہے۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور خطے میں جاری بحران کے باعث چند دنوں میں عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی بحران میں حکومت کی جانب سے فی لیٹر پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا انتہائی محنت کا کام تھا، جس کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی ایک لمبی داستان شامل ہے۔ ان کے مطابق، اگر یہ تمام اقدامات نہ کیے جاتے تو آج پٹرول کی قیمت 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے دفاعی نظام ناقابل تسخیرہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں دعاؤں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اسرائیل کے جنگی جنون سے دنیا کو محفوظ فرمائے، امت مسلمہ کو اتحاد عطا کرے، دوست اور دشمن میں تمیز کی توفیق دے، اور سب کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں