پاکستان کے دفاعی نظام ناقابل تسخیرہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں وقت کے امتحان پر پورا اتر چکی ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام ممالک کے ساتھ متوازن اور تعمیری تعلقات قائم رکھے ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات باہمی احترام اور توازن پر مبنی ہیں اور کسی بھی قسم کے بالادستی کے عزائم نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا، تنازع بات چیت سے حل ہو سکتا تھا: اسحاق ڈار

اپنے بیان میں وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر اعتماد اور مضبوط قوم ہے جس کی آبادی 2.5 کروڑ ہے اور جس کا مقصد اپنے عوام کے لیے استحکام، ترقی اور خوشحالی حاصل کرنا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ ملک کی سلامتی اور دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp