صاف دریا، سرسبز پارک: چین میں شہری تفریح کا نیا انداز

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ماحولیاتی بہتری اور شہری علاقوں میں سبزہ بڑھنے کے ساتھ لوگوں کے تفریحی رجحانات بھی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ اب شہری دور دراز سیاحتی مقامات کے بجائے اپنے محلوں کے قریب دریاؤں، پارکوں اور جھیلوں کا رخ کر رہے ہیں، جہاں کشتی رانی، پیڈل بورڈنگ، کیمپنگ اور پرندوں کا مشاہدہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق بیجنگ کا لیانگما دریا اس تبدیلی کی نمایاں مثال ہے۔ ایک دہائی قبل گندا اور نظرانداز سمجھا جانے والا یہ دریا صفائی، ماحولیاتی بحالی اور شہری تزئین کے منصوبوں کے بعد آج شہریوں کی پسندیدہ تفریح گاہ بن چکا ہے۔ دریا کے دونوں کناروں پر گرین ویز، پل اور تفریحی سہولیات تعمیر کی گئی ہیں۔

چین میں شہری کیمپنگ بھی تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔ 2024 کے اختتام تک ملک میں 2,055 مخصوص کیمپنگ مقامات قائم ہوچکے تھے، جبکہ 2026 تک کیمپنگ صنعت کا بنیادی مارکیٹ حجم 291.95 ارب یوآن تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔

شنگھائی میں پارکوں کی تعداد بڑھنے سے شہری پرندوں کے مشاہدے کی طرف بھی راغب ہوئے ہیں۔ 2025 میں شہر میں جنگلی پرندوں کی 543 اقسام ریکارڈ ہوئیں، جو 2016 کی 475 اقسام کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں کاروں کی فروخت گھٹی، بیرونِ ملک چینی گاڑیوں کی مانگ میں زبردست اضافہ

ماہرین کے مطابق ماحول کی بحالی نے نہ صرف شہریوں کو فطرت کے قریب کیا بلکہ ماحولیاتی شعور بھی بڑھایا ہے۔ چین کی حکومت نے 2030 تک ماحول کے تحفظ اور سبز طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے قومی منصوبہ بھی مرتب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی